• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ فارمز تنازع میں متعدد مقدمات میں ملوث ملزم کو دوسری جیل منتقل کرنیکی درخواست خارج

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نےʼʼ اوکاڑہ فارمز ʼʼ تنازعہ میں متعدد مقدمات میں ملوث ملزم عبدالستار مہر کو ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال سے دوسری جیل منتقل کرنے کی درخواست خارج کر دی ہے ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے بدھ کے روزدرخواست کی سماعت کی تو ملزم کے وکیل عابد ساقی نے موقف اختیار کیا کہ ضلع اوکاڑہ میں جائیدادوں کو قابضین سے چھڑانے پر عبدالستار مہر کیخلاف چھتیس مقدمات دائر کیے گئے تھے جن میں سے وہ متعددمقدمات میں بری ہو چکے ہیں ، جس پر فاضل چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ کیا ہمارے پہلے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے آپ کی ملزم سے ملاقات کرا دی گئی تھی؟ تو انہوںنے کہا کہ اس سے ملاقات ہو گئی تھی، اس کی بیڑیاں بھی اتار دی گئیں اور قید تنہائی سے بھی نکال دیا گیا مگر ابھی تک ہائی سیکورٹی جیل میں رکھا گیا ہے، اسے عام جیل میں منتقل کرنے کا حکم جاری کیا جائے ،جس پر فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ متعلقہ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ملزم کو ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال میں ہی رکھا جائے گا، بعد ازاں فاضل عدالت نے درخواست خارج کردی ۔
تازہ ترین