اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سینئر صحافی اور جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ کے اینکر پرسن سلیم صافی کے گھر کے باہر تعینات عسکری کمپنی کے گارڈ سے گن چھیننے کی کوشش اور گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے حملہ آوروں کے تشدد سے عسکری کمپنی کا گارڈ صحبت خان زخمی ہو گیا ہے پولیس کے مطابق رات پونے ایک بجے کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان ناظم الدین روڈپر واقع سلیم صافی کے گھر کے باہر تعینات گارڈ کے پاس آئے اور اس سے گن چھین کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی موٹر سائیکل سواروں نے اینٹ سے گارڈ پر حملہ کیا جس سے اس کے چہرے پر خراشیں آئیں ،گن گرنے سے فائر ہوگیا جس سے وہ بھاگ گئے پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان 7ایم ایم گن کی میگزین ساتھ لے گئے پولیس نے گارڈ سے تفصیلی بیان کی روشنی میں سیف سٹی کیمروں سے مدد مانگ لی ہے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ انشااللہ جلد سراغ لگانے کی کوشش کریں گے۔