اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 11 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق یکم نومبر کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 93 لاکھ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک کروڑ 82 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ارب 17 کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 13 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کم ہو کر 4 ارب 75 کروڑ ڈالر رہے۔