• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی؟ ا ٓپ نے مبارکباد کے اشتہار دیئے تھے،چیف جسٹس

اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ حکومت نے 90کروڑ روپے کے اشتہارات جاری کئے، ان اشتہارات میں ایک اشتہار لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا بھی ہے، تو کیا ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی ہے، ایک اشتہار میں توانائی بحران کے خاتمہ پر مبارکباد دی گئی، ممکن ہے الیکشن کے قریب ترقیاتی فنڈز پر پابندی لگا دیں، قوم کا پیسہ ووٹ مانگنے کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے۔ بدھ کو سرکاری اشتہار سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، یہ سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران سرکاری وکیل نیئر رضوی نے کہا کہ حکومت نے 89کروڑ ورپے سے زائد کے اشتہارات اخبارات کو جاری کئے، 9سرکاری اشتہارات پر تصاویر موجود تھیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومت نے 90کروڑ روپے کے اشتہارات جاری کر دیئے، اشتہارات پر تصاویر کن لوگوں کی ہیں، ان اشتہارات میں ایک اشتہار لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا بھی ہے، کیا ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی ہے، ایک اشتہار میں توانائی بحران کے خاتمہ پر مبارکباد دی گئی، سرکار اپنی کارکردگی سے ضرور آگاہ کرے۔
تازہ ترین