اسلام آباد (مانیٹر نگ سیل )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ چوہدری نثار پارٹی چھوڑ کر کہاں جائیں گے ، شکوے اپنوں سے ہوتے ہیں ، امید ہے جلد ہی دور ہو جائیں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ نیب کا کوئی کیس ایسا نہیں ہے جس میں مہینے کے اندر پیشی ہوتی ہو، یہاں روز پیشیاں ہو رہی ہیں،کوئی شہادت ایسی نہیں جس پر اسے حقیقت مان لیا جائے، میں برملا کہتا ہوں کہ مجھے کوئی توقع نہیں کہ اس نیب عدالت سے نواز شریف کو انصاف ملے گا۔