• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قصور: فیکٹری مالک کے مبینہ تشدد سے مزدور جاں بحق

Latest News
قصور ......قصور میں فیکٹری مالک نے مزدور کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا، ورثاء کے احتجاج پر پولیس نے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق پیرو والا روڈ پر واقع پاور لومز میں کام کرنے والے مزدور پرفیکٹری مالک نے مبینہ طور پر تشدد کیا، فیکٹری مالک 26 سالہ مزدور شفیق کے گلے میں رسی ڈال کر اسے کھینچتا رہا جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔

ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے موقف اختیار کیا تھا کہ محمد شفیق نے گھریلو تنازع پر خود کشی کی ہے۔مقتول محمد شفیق کے ورثاء اور اہل علاقہ کے احتجاج پر پولیس نے فیکٹری مالک اور منشی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین
تازہ ترین