پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ اور ناصر باغ سے گرانفروشی اور تجاوزات پر 18 افراد گرفتار کرلئے ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید انور کمال نے چارسدہ روڈ پر داؤدزئی کے علاقے میں دکانوں ، بیکری اینڈ سویٹ شاپس اور دیگر کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران گرانفروشی، دکانو ں سے باہر سامان رکھنے اور بیکری کے کچن میں صفائی کی ناقص صورتحال پر11 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کنڈی نے ناصرباغ کے علاقے میں دکانوں کی چیکنگ کی۔ دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے، کم وزن روٹی اور گرانفروشی پر 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔