متروکہ وقف املاک بورڈ کےچیئرمین کے تقرر سےمتعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صدیق الفاروق کی کیا قابلیت تھی؟وہ ساری زندگی مسلم لیگ ن کےپریس روم میں بیٹھ کرکلپنگ کاٹتے رہے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیرمین کی تقرری سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ماضی میں نامناسب شخص کومتروکہ وقف املاک بورڈ کاچیئرمین لگایا گیا،آج وہی عدالت سےمتعلق غلط بات کررہے ہیں،ہم اس شخص پرتوہین عدالت لگا دیں گے۔
چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ صدیق الفاروق کی کیا قابلیت تھی؟ وہ ساری زندگی مسلم لیگ ن کے پریس روم میں بیٹھ کرکلپنگ کاٹتے رہے، ابھی بھی اقرباپروری کو قائم رکھتے ہوئےکسی چہیتےکولگادیں، لگادیں ن لیگ کےکسی پولیٹیکل سیکرٹری کو، اربوں کھربوں کے معاملے میں سیاسی بنیادوں پرتقرری کردی جاتی ہے۔