• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی نقیب اللہ کے والدسے ملاقات،انصاف کی یقین دہانی

آرمی چیف کی نقیب اللہ کے والد کو انصاف کی یقین دہانی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے نقیب اللہ محسود کے والد کو انصاف کے حصول کے لئے کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں نقیب اللہ محسود کے والد سے ملاقات کی اور  تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی  کی۔


اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ان تمام کوششوں کی حمایت کرے گی جن سے انہیں انصاف ملے۔

آرمی چیف کی نقیب اللہ کے والد کو انصاف کی یقین دہانی

ملاقات میں کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین