کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں لعل بخش میموریل فٹ بال کلب نے ینگ نوالین فٹ بال کلب کو 1-0 ہرادیا، فیصلہ کن گول محمد علی نے کیا۔ دوسرے میچ میں بغداد اسپورٹس لیاری نے ینگ گذدر آباد فٹ بال کلب کو 4-0سے شکست دی۔ متین نے 2 ، سلیم بابا اور عاقب علی نے ایک ایک گول کیاجبکہ مکران اسپورٹس نے ینگ پنجگور لیاری کو 1-0سے زیر کیا۔