گولڈ کوسٹ(نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمزمیں آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ کی 19سالہ خاتون باکسر ٹیلا رابرٹسن نے رنگ میں قدم رکھے بغیر کامن ویلتھ گیمز کا پہلا میڈل جیت لیا،51کے جی ایونٹ میں صرف سات باکسرز نے انٹری دی تھی جس کے بعد ڈرا میں انہوں نے براہ راست سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی اور برانز میڈل کی حق دار بن گئی ۔