لاہور(نمائندہ جنگ)مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کےخلاف آج ملک بھر میں یوم احتجاج اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں ملک بھر کی سیاسی مذہبی اور سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ جماعۃالدعوۃپاکستان کے تحت کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے آج جمعہ کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔اہلسنت گرینڈ الائنس" نظام مصطفیؐ متحدہ محاذ" میں شامل جماعتیں آج کشمیراور افغانستان،فلسطین،شام سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی نسل کشی، ظلم و ستم کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گئی ، علماء کونسل (قاسمی ) کی اپیل پر آج ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ جے یو آئی س کے زیر اہتمام آج جمعہ کو سانحہ قندوز کے خلاف یوم احتجاج منائے گی۔