• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی سخت مخالفت کرینگے ،رضا ربانی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضاربانی نے حکومت کی کالے دھن کو سفید کرنے کیلئےحکومت کی اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی سخت مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اس سکیم کی سخت مخالفت کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سکیموں کا مقصد امیروں کو غیرقانونی دولت کمانے کا لائسنس دینا اوران کی غیرقانونی دولت کو قانونی حیثیت دینے کا موقع فراہم کرنا ہے ،فواد چوہدری اور اسد عمر کا موقف تھا کہ تحریک انصاف اس سکیم کو کسی طور بھی قبول نہیں کرے گی، رضاربانی نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں بڑے کاروبار کرنیوالوں کے مفاد میں ہیں جبکہ مڈل کلاس ، پیشہ وارانہ افراد اور تنخواہ دار طبقے زیادتی کا شکارہیں اوران پر مہنگائی ، ڈائر یکٹ اور ان ڈائر یکٹ ٹیکسوں کا بوجھ ہے ، انہوں نے کہا کہ ایسی سکیمیں امیروں کیلئےلائسنس ہیں کہ وہ غیر قانونی دولت کما کر اسے بیرون ملک بھیجیں پھر اس طرح کے قانون کے ذریعے اس غیر قانونی دولت کو واپس لے آئیں ۔ادھر ایک بیان میں تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دو ماہ سے بھی کم مدت والی حکومت ایمنسٹی سکیم کے ذریعے چور منی لانڈررز کو نوازنا چاہتی ہے، بغیر کسی مشاورت اور مناسب طریقہ کار کے ایمنسٹی سکیم لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین