• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ختم ہونے سے قبل معاشی شب خون مارا گیا،اسد عمر

حکومت ختم ہونے سے قبل معاشی شب خون مارا گیا،اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کہتے ہیں کہ حکومت ختم ہونے سے ڈیڑھ ماہ قبل معاشی شب خون مارا گیا۔

تحریک انصاف نے وزیراعظم کی ایمنسٹی اسکیم پر کڑے اعتراضات اٹھا دیئے، اس حوالے سے اسد عمرکا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کالا دھن سفید کرنے کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک آرڈیننس کا ڈرافٹ بھی کسی کے پاس نہیں ،لگتا ہےاس اسکیم کا احتساب عدالت میں چلنے والے کیسز سے کوئی تعلق ہے۔

اسد عمر خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسی طرح کی چاراسکیمیں پہلے بھی ناکام ہوچکی ہیں ۔

تازہ ترین