کوئٹہ میں آنکھ کے شفاف پردے یعنی کارنیا کی پیوندکاری کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
کارنیا کی پیوندکاری کا آغاز فلاحی شعبے میں ایک ٹرسٹ کے تحت کام کرنے والے اسپتال ایل آر بی ٹی میں ہوا، جہاں پہلی بار گزشتہ روز بلوچستان سےتعلق رکھنے والے پانچ مریض کی کارنیا کی پیوندکاری کی گئی جن میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔
کارنیاکی پیوندکاری اسپتال کےانچارج اور ممتاز ماہر امراض چشم ڈاکٹرسعیدخان کی سربراہی میں اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم اور عملےنے سرانجام دی۔
اس حوالےسے خاص بات یہ ہے کہ سرجری میں استعمال کئے گئے کارنیانارتھ امریکہ سےپاکستانیوں کی فزیشنزایسوسی ایشن کی جانب سے عطیہ کئے گئے تھے اور کارنیا کی سرجری مفت کی گئی ،سرجری کےبعد مریضوں کو ادویات بھی مفت ہی فراہم کی گئیں۔
ڈاکٹرسعید خان کا کہناتھا کہ نارتھ امریکہ سےپاکستانی فزیشنزنےہرماہ پانچ کارنیاعطیہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں کارنیاکی پیوندکاری سےآنکھوں کےمریضوں کوبےحدفائدہ ہوگا، اس سے پہلے کارنیا کی پیوندکاری کےلئے مریضوں کو کراچی، لاہور یا دیگر بڑے شہروں کارخ کرنا پڑتا تھا مگر اب یہ سہولت کوئٹہ میں دستیاب ہوگئی ہے۔
ڈاکٹرسعید خان کا یہ بھی کہناتھا کہ ایل آر بی ٹی بلوچستان میں امراض چشم کے مفت علاج معالجہ کامشن آئندہ بھی جاری رکھے گا۔