ملتان (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میٹ ڈیور نے اچانک کرکٹ چھوڑ کر ٹینس کے فروغ کے لئے پیشکش قبول کرلی ہے۔ وہ ٹینس آسٹریلیا کے چیف بن گئے ہیںمیٹ ڈیور جو اسکول کے بچوں سمیت 37 ہزار چھوٹے کرکٹرز کو گزشتہ سال گرائونڈ لائے تھے ،اس سال بھی 20 ہزار کے قریب انکی زیر نگرانی تھے، یہی نہیں بلکہ کرکٹ ڈائریکٹر 2020 کی نئی انگلش ٹی 20 لیگ کی لانچنگ کی تیاری کرنے والوں کے ڈائریکٹر تھے۔