• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شاہد خاقان نے ریگولر ٹیکس گزاروں کو تاریخ ساز ریلیف دیا، ماہر ٹیکس قانون

وزیراعظم شاہد خاقان نے ریگولر ٹیکس گزاروں کو تاریخ ساز ریلیف دیا، ماہر ٹیکس قانون

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان کے معروف ماہر معاشیات و ماہر ٹیکس قانون رحمت اللہ خان وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جس ٹیکسیشن پیکج کا اعلان کیا ہے اس کے بڑے اثرات مرتب ہوں گے یہ گہرے اثرات ملکی معیشت، ملک کے معاشی اور ٹیکس کے نظام پر فوری مرتب ہوں گے۔ انہوں نے جنگ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عباسی نے ٹیکس پر بنیادی استثنیٰ چار لاکھ سے بڑھا کر بارہ لاکھ روپے کردیا ہے اس سے بلاشبہ غریبوں اور متوسط طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا ٹیکس نظام میں باقاعدگی سے ٹیکس گوشوارے جمع کرنے والوں کیلئے تاریخ ساز ریلیف ثابت ہوگا۔

تازہ ترین