• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ محسود کے قتل کیخلاف احتجاجی دھرنے

نقیب اللہ محسود کے قتل کیخلاف احتجاجی دھرنے

کراچی اور پشاور میں نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف اور لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے دھرنے دیے گئے۔

کراچی میں ہونے والے دھرنےکے شرکا نے تمام جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات اور نقیب اللہ محسود کیس میں ملوث راؤ انوار کے خلاف ملزموں جیسا سلوک کرنے کامطالبہ کیا۔

دھرنے کے شرکاء نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت نقیب قتل کیس پراثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے، جبکہ راؤ انوارکے ساتھیوں کو ملیرمیں تعینات کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔

لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے پشاور میں بھی جلسہ منعقد کیا گیا۔

تازہ ترین