• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن ٗڈاکوراج کےسامنے انتظامیہ بے بس ہو گئی،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ چمن میں ڈاکو راج قائم ہے انتظامیہ و قانون نافذکرنے والےادارے حاجی فیض اللہ خواجہ زئی کی دکان کولوٹنے والے عناصر کو گرفتار اور تمام مسروقہ سامان برآمد کیا جائے جمعیت نظریاتی ڈاکو راج کےخلاف آوازاٹھائیگی چمن کے عوام کوچوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گےان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ ٗ اتوار کی درمیانی شب جمعیت نظریاتی تحصیل چمن کےامیرحاجی فیض اللہ خواجہ زئی کی دکان کولوٹنے جماعت کے دفتر میںڈاکہ اور پریس کلب کولوٹنے کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ کوئٹہ کے بعد چمن صوبے کے بڑے تجارتی شہر اور سرحدی علاقہ ہے اور چمن میں قانون نافذکرنے والے درجنوں اداروں کی بھاری نفری کی موجودگی کے باوجود ڈاکو راج نے عوام کو پریشانیوںسےدو چار کر دیا انہوںنے کہاکہ انتظامی ادارے بےبس ہوگئےہیں اور انتظامی اداروں کی ذمہ داری عوام تاجروں کی جان و مال کی حفاظت ہے جمعیت علماء اسلام نظریاتی ایسے واقعات پرخاموشی اختیار نہیں کریگی حکومت اور انتظامی ادارے بلاتاخیر حاجی فیض اللہ کی دکان جماعت کے دفتر لوٹنے والے عناصر کوگرفتار کریں۔
تازہ ترین