• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بائوکانفرنس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی باؤ فورم سالانہ کانفرنس برائے ایشیا ءمیں اپنے وفد کے سر براہ کی حیثیت سے اتوار کوچین پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم صدر شی جن پنگ اور فورم میں شریک دوسرے رہنماؤں کے ہمراہ فورم میں کلیدی خطاب کرینگے، وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم چینی فورم میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کرینگے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فورم سے خطاب کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر کامیاب عملدرآمد سے حاصل ہونےو الی ترقی کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باؤ فورم ایک غیر سرکاری اور غیر منافع بخش بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا مقصد ایشیا کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک کے درمیان اقتصادی رابطہ اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس 8 سے 10 اپریل تک جاری رہے گی جس کا موضوع بدلتے ایشیا کا عالمی ترقی میں کردار۔ پاکستان باؤ کانفرنس کے ان 26 ارکان میں شامل ہے جو ابتدائی رکن ہیں۔  
تازہ ترین