• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے ملازمین کی گمشدگی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی اے کے 4ملازمین کی گمشدگی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے، ہفتے کو پیپلز یونٹی کے جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 3فروری کو حکومتی پالیسی کے خلاف پی آئی اے ملازمین نے احتجا ج کیا تھا اور اس احتجاجی مظاہرے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی آئی اے ملازمین ہدایت اللہ ، سیف اللہ ، منصور اور ضمیر حسین کو حراست میں لیااور تب سے ان ملازمین کا کچھ پتہ نہیں اور متعلقہ ادارے کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہے لہذااستدعا ہے کہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
تازہ ترین