کوئٹہ(سٹی ڈیسک)گنجان آباد ضلع لورالائی کے عوام کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں یہ سابق ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر محمد شاہ نے کہی انہوں نے کہا کہ لورالائی ہسپتال کی حالت ناگفتہ بہ ہے طبی عملہ اکثر غریب حاضر رہتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لورالائی میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں اور عوامی حلقوں کی جانب سے احتجاج کے باوجود تا حال طبی سہولیات کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جا سکی ہے گزشتہ کئی سال سے اینتھزیا سمیت دیگر ڈاکٹروں کی آسامیاں خالی ہیں جنہیں پر نہیں کیا جا رہا انہوں نے کہا کہ ہسپتال پر کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود عوام طبی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ لورالائی ہسپتال کی حالت زار کا نوٹس لیا جائے اور عوام کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔