• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کے احکامات پر ہڑتال ختم کی‘ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر خوستی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میا ں ثاقب نثار کے حکم پر ہڑتال ختم کر دی اگرچار روز میں نوٹیفکیشن جاری نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال میں احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر فرید سمالانی اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر فضل الرحمان کاکڑ بھی موجود تھےانہوں نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کی بناء پر ڈاکٹروں نےگزشتہ کئی روز سے ہڑتال شروع کی تھی پرامن احتجاج کے ذریعے حکومت سے جائز مطالبات حل کرنے کی کوشش کی مگر حکومت اور بیورو کریسی نے مسائل حل کرنے کی بجائے مزید پیچیدہ بنا دیا اور یہ مطالبات باقی تمام صوبوں میں ایک سال قبل تسلیم ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء اور اپوزیشن لیڈر نے ہمارے احتجاجی کیمپ میں آکر یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مطالبات کوتسلیم کیا جائیگا مگر ایسا نہیں کیا گیا اور گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سول ہسپتال کا دورہ کیا اور ہمارے احتجاجی کیمپ میں آکر ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہائی کرائی اور حکومت بلوچستان کو حکم دیا کہ چارروزکے اندر ان کے مطالبات تسلیم کئے جائے اور ہم چیف جسٹس آف پاکستان کے مشکور ہیںکہ انہوں نے آکر ہمارے جائز مطالبات کی تائید کی اور چیف جسٹس آف پاکستان نے سول ہسپتال کوئٹہ کے حالت زار پر برہمی کا اظہار کیا ہم تو یہی چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں تمام بنیادی ضروریات ہو اور غریب عوام کو ریلیف مل سکےآج سے بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھلیں گے گے اگر چار دن کے اندر مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم دوبارہ احتجاج پر جائینگے۔
تازہ ترین