• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شاہد خاقان آج چینی صدر سے ملاقات اور بائو فورم سے خطاب کرینگے

بیجنگ(آئی این پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان (آج ) منگل کو ملاقات ہوگی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، وزیراعظم (آج ) باؤ فورم سے بھی خطاب کریں گے ،دونوں سربراہان کی ملاقات دہائیوں پر مشتمل پاک چین دوستی کے تناظر میں دیکھی جارہی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باؤ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں خطے اور بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے اپنے ملک کی پوزیشن واضح کریں گے ۔ قبل ازیں چین کے میڈیا کو انٹریو میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ چین کا ایک خطہ ایک سڑک منصوبہ دنیا کیلئے امن و ترقی کا پیغام ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں کو یکساں فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔
تازہ ترین