اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان راولپنڈی کے لالو پرساد کے ساتھ گھومتے رہے، انہیں کسی نے چائے کا کپ تک نہیں پوچھا،خان صاحب کو تسلیم کرلینا چاہیئے کہ راولپنڈی کے عوام نے انہیں مسترد کردیا، آج عمران خان ڈیڑھ ارب روپے کے مالک کیسے بن گئے؟ ، اس کے پاس کون سی مشین ہے جو ڈھائی کروڑ سے ڈیڑھ ارب روپے میں چلا گیا ۔ پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنمامسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیاہے ، کل ایک اجنبی راولپنڈی شہرکے اندر آیا تھا۔ 5 سال بعد عمران خان راولپنڈی کے لالو پرشاد کے ساتھ گلیوں میں گھومتے رہے۔ جن لوگوں نے پنجاب میں کام کیا انہیں کہاجاتا ہے کہ تم نے کچھ نہیں کیا۔