پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ چوہدری نثار سےزیادہ خطرناک آدمی پورے پاکستان میں نہیں ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، دوران گفتگو ایک صحافی نے سوال کیا کہ چوہدری نثاراگرپیپلزپارٹی میں آتے ہیں تو کیا انہیں قبول کریں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ خداکا خوف کرومیں اپنی قیادت سےکہوں گاایسےلوگوں کولیناہی نہیں چاہیے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے مزیدکہا ہے کہ چوہدری نثارکامستقبل ختم ہوگیا،ایسےلوگوں کامستقبل ختم ہی ہوناچاہیے اورنوازشریف چوہدری نثارکومعاف کردیں توٹھیک ورنہ ان کاکوئی مستقبل نہیں۔جو آدمی سسٹم میں فٹ نہیں ہوتا وہ ویسےہی آؤٹ ہوجاتاہے۔
انہوں نے نوازشریف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو ان کے کیے کی سزا مل رہی ہے، ان کوعوام کےکھائےپیسےکی سزامل رہی ہے، سزا اور جزا کا نظام اسلام میں ہے،رآدمی کہتاہےمیرےساتھ ظلم،زیادتی ہورہی ہے،نوازشریف کوبہادری سےمقدمات کاسامناکرناچاہیے،میں بھی توکررہاہوں۔