ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا ابراہام بھارتی ٹیم کے لئے ہاکی کھیلے اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان ہدایتکار کبیر خان کی فلم میں بھارتی ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کر چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے ابراھام نے ابھی تک کرکٹ کھیلنا شروع نہیں کی ہے اور ابھی وہ تھوڑا فٹ بال کھیل رہے ہیں لیکن میری خواہش ہے کہ ابراھام بھارتی ٹیم کے لئے ہاکی کھیلے اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرے۔ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم ”زیرو“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف دکھائی دینگی۔