• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، مطالبات کے حق میں وکلاءبرادری کا مظاہرہ، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

سکھر (بیورو رپورٹ) وکلاءبرادری کی جانب سے مطالبات کے حق میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرکے سیشن کورٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت شفقت رحیم و دیگر نے کی۔ مظاہرین نے کہا کہ وکلاءبرادری کے جائز مسائل حل نہیں کئے جارہے ہیں، سرکاری وکلاء کی پروموشن، تنخواہ، طبی سہولیات ودیگر حقوق فراہم نہیں کئے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے وکلاء شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک وکلاءکے مسائل حل نہیں کئے جاتے اس وقت تک سندھ بھر میں ہمارا احتجاج جاری رہےگا اور عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کرینگے۔
تازہ ترین