• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، سندھ سیلز ٹیکس وصولی کے سلسلے میں آگاہی اجلاس

سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے سندھ سیلز ٹیکس وصولی کے سلسلے میں آگاہی اجلاس ضلع کونسل ہال سکھر میں منعقد ہوا ، جس کی صدارت کمشنر ایس آر بی حیدرآباد اور سکھر ریجن غلام محی الدین عاصم نے کی، جبکہ ایڈیشنل کمشنر سکھر ون صلاح الدین میمن ، ڈپٹی کمشنر ایس آر بی عبدالرزاق پیچوہو مہمان خصوصی تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ایس آر بی غلام محی الدین عاصم نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو سیلز ٹیکس آن سروسز وصول کرنے کا اختیار ملا اور سندھ سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ او ررولز 2011کے تحت سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس کی کٹوتی لازمی قرار دی گئی ہے ۔ اجلاس میں سکھر، گھوٹکی اور خیرپور کے اکاؤنٹس افسران اور مختلف محکموں کے ڈی ڈی اوز نے شرکت کی۔
تازہ ترین