• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے ایک اور مایوس کن دن، ٹیبل ٹینس سے بھی مکمل چھٹی

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے ایک اور مایوس کن دن، ٹیبل ٹینس سے بھی مکمل چھٹی

 گولڈ کوسٹ ( نصر اقبال/ نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کےلئے ایک اور مایوس کن دن رہا۔ ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھی ابتدائی مرحلے میں فارغ ہوگئے۔ فاطمہ خان کو ویلز کی تھاس شول، محمد رمیز کو بارباڈوس کے کرسٹیان ڈفنی، فہد خواجہ کو ماریشس کے یوگا راجہ، حریم انور کو سری لنکا کی کاپوگیگیا ، فاطمہ خان کو سینیٹ کٹس کی اینڈ ہینویز نے ہرایا۔ بیڈمنٹن میں مراد علی کو سری لنکا کے بوانیکا، پلوشا بشیر کو ماریشس کی چین لیم نکی، ماہور شہزاد کو فجی کی ڈین ایلیسا نے ہرایا۔ مکسڈ ڈبلز کے رائونڈ64 میں اسکاٹ لینڈ اور ماریشس نے پاکستان کو ہرادیا، مینز ڈبلز میں آسٹریلیا نے پاکستان کوشکست دی۔ بدھ کو پاکستان کے باکسر سید محمد آصف52کے جی میں اسکاٹ لینڈ کے میک فیڈن سے کوارٹر فائنل میں مقابلہ کریں گے جبکہ اویس علی81کے جی میں براہ راست کوارٹر فائنل میں سموا کے باکسر پلوزکی سے مقابلہ کریں گے۔ پاکستانی کھلاڑی اسکواش میں بھی ایکشن میں نظر آئیںگے، منگل کو میڈلز ٹیبل پر50 گولڈ،38سلور اور 42برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے۔ منگل کو پیرا پاور لفٹنگ میں مردوں اور خواتین کے کے لائٹ ویٹ میں نائجیریا نے گولڈ میڈلز جیتے۔ایتھلیکٹس میں خواتین کی ٹرپل جمپ میں جمیکا کی ولیمز کمبر لے، مردوں کے 110میٹرز ہرڈلز میں جمیکا کے رونالڈ لیوی ،خواتین کی1500میٹرز میں آسٹریلیا کی میڈیسن ڈی روزیرو ، مردوں کی1500میٹرز میں کینیڈا کے الیگزنڈر ڈوپون، خواتین کی ہیمر تھرو میں نیوزی لینڈ کی جولیا ،مردوں کی چار سو میٹرز دوڑ میں بوٹسوانا کے آئزک میکویلا ،سائیکلنگ میں مردوں کے انفرادی مقابلوں ٹائم ٹرائل میں آسٹریلیا کے کیمرون میئر نے ، خواتین کے اسی ایونٹ کا گولڈ آسٹریلیا کی کیتھرین گیرپٹ، 25میٹر پسٹل شوٹنگ میں بھارت کی ہناسدھو نے اپنا دوسرا گولڈ، مردوں کے 50میٹرز رائفل میں ویلز کے ڈیوڈ فیفس، مردوں کے کوئنز پرائز پیئرز میں انگلینڈ ، پیراکی میں مردوں کی1500میٹرز فری اسٹائل میں آسٹریلیا کے جیک میگ لافلن ،200میٹرز انفرادی میڈلے میں آسٹریلیا کے مچ لیرکن،مردوں کے4x100 میٹرز میڈلے میں آسٹریلیا اور مردوں کے سومیٹرز کا گولڈ بھی آسٹریلین پیراک نے جیتا۔ بیچ والی بال میں مردوں کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور کینیڈا نے رسائی حاصل کی جبکہ خواتین میں قبرص، کینیڈا، آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

تازہ ترین