• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرش باکسر نے نائٹ کلب کو باکسنگ رنگ سمجھ لیا،مار پیٹ پر سزا

گولڈ کوسٹ ( رائٹرز ) شمالی آئرلینڈ کے باکسر شین میک کارمک نے نائٹ کلب کو باکسنگ رنگ سمجھ لیا۔ 25 سالہ باکسر نے منگل کو علی الصبح کامن ویلتھ گیمز کے سخت شیڈول سے فرار حاصل کرکے خود کو کیف و سرور میں گم کرنا چاہا، اس دوران ان کی بار کے محافظوں سے مدبھیڑ ہوگئی اور بات قابو سے باہر ہوگئی۔ اس بنا پر ان پر 580 ڈالر جرمانہ عائد ہوا۔ گیمز کے دوران وہ نائٹ کلبز کے قریب بھی نہیں جا پائیں گے۔ شمالی آئرلینڈ کے مشن کے مطابق وہ فی الحال ایتھلیٹس ولیج سے باہر رہیں گے۔ دستے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میک کارمک اپنے کیے پر سخت شرمندہ ہیں۔ وہ تاحال ٹیم کےرکن ہیں لیکن انہیں جلدی وطن واپس بھیجاجاسکتا ہے۔ اس متعلق فیصلہ واقعے کی انکوائری کے بعد کیا جائے گا۔
تازہ ترین