لاڑکانہ (مانیٹر نگ سیل )لاڑکانہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے باعث معروف مقامی گلوکارہ ثمینہ سندھو جاں بحق ہو گئی ہیں ۔ جونیجوفیملی کے گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جس میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا اور اس سلسلے میں ثمینہ سندھو کی خدمات حاصل کی گئیں اور تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے دوران ایک گولی ثمینہ سندھو کو جالگی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئیں اور انہیں تعلقہ اسپتال منتقل کرنے کیلئے کوشش کی گئی لیکن وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئیں ۔پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئےملزمان کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔کراچی سےاسٹاف رپورٹرکے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے لاڑکانہ میں شادی کی ایک تقریب میں نامعلوم ملزمان کی مبینہ فائرنگ سے معروف فنکارہ ثمینہ سندھو کے جاں بحق ہونیکے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ اور پولیس کارروائی پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔