• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندر پار پاکستانیوں کےووٹ کاحق سازش لگتی ہے، فضل الرحمان

سمندر پار پاکستانیوں کےووٹ کاحق سازش لگتی ہے، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کےووٹ کا حق عمران کو زیادہ پسندہے، سمندر پارپاکستانیوں کے ووٹ سےکسی لابی کا راستہ تو نہیں کھولا جارہا؟سمندر پار پاکستانیوں کےووٹ کاحق سازش لگتی ہے۔

مانسہر ہ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نےخیبرپختونخوا کو تباہ کر دیا ہے،اگلا الیکشن پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں آخری الیکشن ہو گا،ہمیں اس ملک کو گندگی  سے  پاک  کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص حق کی بات کرتا ہے، ہم فرائض کی بات کرتے ہیں، کے پی حکومت پر 3 سو ارب کا قرضہ چڑھ گیا ہے، عوام کوووٹ کی پرچی کا استعمال سمجھناچاہیے، ووٹ کو باطل کے مقابلے میں حق کےلیے استعمال کریں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ سیاستدانوں کو عوام کو واضح پیغام دینا چاہیے، مولویوں کو خریدنےکی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

تازہ ترین