• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے پاکستان کی مالی مشکلات میں کمی ہوگی, موڈیز

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے پاکستان کی مالی مشکلات میں کمی ہوگی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ایمنسٹی اسکیم سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے پاکستان کی مالی مشکلات میں کمی ہوگی۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی ہوگی،بیرون ملک اثاثے ظاہر کرکے رقم آنے سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن میں پر بہتری آئیگی۔

ایجنسی کے مطابق ایمنسٹی اسکیم سے پاکستان کے محاصل میں جی ڈی پی کا ایک فیصد تک اضافہ ہوگا۔

موڈیز نے یہ بھی کہا ہے کہ ظاہر نہ کئے گئے اثاثے ٹیکس نیٹ میں آنے سے پاکستان کے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین