• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق حاکمیت کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے، غلام نبی مری

کوئٹہ (آن لائن)بی این پی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آج عوام جس جوش و جذبہ کے ساتھ پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ الیکشن میں پارٹی کی کامیابی یقینی ہے بی این پی واحد حقیقی قوم ‘ وطن دوست سیاسی قومی جماعت ہے جو آج عوام کے سامنے سرخرو ہے کیونکہ پارٹی نےعوام کی جان و مال چادر ‘چار دیواری اور تمام بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے حکمرانوں کی غلط اور ناروا پالیسیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا کرداراداکیا ان خیالات کا اظہار بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے ارکان غلام نبی مری ‘ سردار عمران بنگلزئی ‘ ضلعی سیکرٹری اطلاعات اسد سخی شاہوانی ‘ آغا شیرشاہ ‘ ثناء مسرور بلوچ ‘ ملک فرید شاہوانی ‘ گنیش لال راجپوت ‘ ظہور کرد‘ عبدالستارمینگل‘ ملک داؤد لہڑی‘ محمدعاصم رند‘ زبیر احمد ببری اور یاسر جان رودینی نے یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں بی بی زیارت سریاب میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رضا جان نے سرانجام دیئے مقررین نے کہا کہ ہم اپنے ساحل اور وسائل پر حق حاکمیت کی جدوجہد سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے ہماری سیاسی جدوجہد کی ایک طویل ترین تاریخ ہے جو کہ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اقتدار کے لئے نہیں اختیارات کے حصول کے لئے سیاسی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔
تازہ ترین