کراچی(نیوزڈیسک) بہاولپور میں ایک نوجوان کے ناخن پر ایک اور ناخن نکلتا دیکھ کر ڈاکٹرز حیرت زدہ رہ گئے تاہم بہاول وکٹوریہ اسپتال کے ڈاکٹر نے مریض کا اضافی ناخن نکال کر اسے اپنی کہانی میڈیکل لٹریچر میں شائع کرنے کا مشورہ دیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق بہالپور سے تعلق رکھنے والے ایک 28سالہ نوجوان نے درد کے باعث اپنا ہاتھ مقامی ڈاکٹرز کو دکھایا جسے دیکھ کر ڈاکٹرز دنگ گئے بعد ازاں نوجوان کو بہاول وکٹوریہ اسپتال لایاگیا جہاں ڈاکٹرز نے نوجوان کی درمیانی انگلی کے ناخن پر نکلنے والے ایک اور ناخن کو آپریشن کرکے نکال دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ایسا بہت ہی کم دیکھنے میں آتا ہے۔