نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی سپریم کورٹ میں ایک اور تنازع کھڑا ہوگیا ،چیف جسٹس اپنے ہی خلاف درخواست میں بینچ کےسربراہ بن گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت چیف جسٹس اپنے ہی خلاف درخواست میں بینچ کےسربراہ بن گئےجس کے بعد ایک اور تنازع کھڑا ہوگیا ،سابق وزیر قانون کا کہناتھاکہ سینئر جسٹس چلیلا مسور میری درخواست کی سماعت کریں جس پر جسٹس چلیلا مسور کا کہناتھا کہ نہیں کرسکتا، میرے تو بولنے پر ہی اعتراض ہوتا ہے،میرے خلاف تو باقاعدہ مہم جاری ہے۔