• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کا نشترہسپتال کا دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت سے مزید فنڈز کی فراہمی کیلئے خصوصی بات کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے نشتر ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج برادرنسبتی کی عیادت کی اور ان کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے معلومات حاصل کی۔ بعد ازاںانہوں نے آئی سی یو وارڈ میں گزشتہ کئی سالوں سے کومے کی حالت میں زیر علاج مریضہ فاخرہ کی بھی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر سلمان وارث ،ڈاکٹر اسماعیل ودیگر موجود تھے۔ اس کے علاوہ سید یوسف رضا گیلانی نے ہستپال کے شعبہ امراض چشم کا بھی دورہ کیا جہاں ان کو سربراہ امراض چشم وارڈ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر رائو اور ڈاکٹر الیاس نے وارڈ کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کروایا۔ انہوں نے امراض چشم وارڈ میں صفائی سمیت دیگر انتظامی امور پر کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔
تازہ ترین