• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ملالہ اور عمران خان دُنیا کی پسندیدہ ترین شخصیات میں شامل

ملالہ اور عمران خان دُنیا کی پسندیدہ ترین شخصیات میں شامل

دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والوں افراد کی سالانہ فہرست جاری کر دی گئی جس کے مطابق بل گیٹس اور انجلینا جولی سرِ فہرست ہیں جبکہ دو پاکستانی ملالہ یوسف زئی اور عمران خان بھی  اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

برطانوی نیوز ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق ترتیب دی گئی یہ فہرست مجموعی طور پر 20 خواتین اور 20 مرد حضرات پر مشتمل ہے۔

دنیا بھرسے 35 ممالک کے 37 ہزار افراد سے آن لائن انٹرویو لیے گئے اور ان کی پسند کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔

ملالہ اور عمران خان دُنیا کی پسندیدہ ترین شخصیات میں شامل

ا ن نتائج کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والوں مردوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس قرار پائے ۔

ملالہ اور عمران خان دُنیا کی پسندیدہ ترین شخصیات میں شامل

جبکہ خواتین کی فہرست میں معروف ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی سرفہرست ہیں۔

اس رپورٹ کی سب سے اہم بات یہ بھی ہے کہ اس میں دو پاکستانی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن میں نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات کی خواتین کی فہرست میں ساتویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

ملالہ اور عمران خان دُنیا کی پسندیدہ ترین شخصیات میں شامل

مردوں کی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 20 ویں نمبر پر ہیں۔

ملالہ اور عمران خان دُنیا کی پسندیدہ ترین شخصیات میں شامل

پسندیدہ ترین شخصیات کی مردوں کی فہرست میں بل گیٹس کے بعد دوسرے نمبر پر سابق امریکی صدر بارک اوباما، تیسرے نمبر پر معروف چینی اداکار جیکی چین اور چوتھے نمبر پر چین کے صدر شی جن پنگ شامل ہیں۔

ملالہ اور عمران خان دُنیا کی پسندیدہ ترین شخصیات میں شامل

خواتین کی فہرست میں دوسرے نمبر پر سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباماہیں جبکہ تیسرے نمبر پر امریکی اداکارہ اوپرا ونفرے پسند کی جانے والی شخصیات قرار پائیں۔

ملالہ اور عمران خان دُنیا کی پسندیدہ ترین شخصیات میں شامل

فہرست میں بالی وڈ اداکاراؤں میں ایشوریا رائے بچن نے 11 ویں، پریانکا چوپڑا نے 12 ویں اور دپیکا پڈوکون نے 13 ویں نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔

تازہ ترین
تازہ ترین