جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پختونوں کا کلچر تباہ کردیا ، آزادی کے نام پر خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔
شانگلہ میں جے یو آئی ف کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عریانی پر سیکولر اور لبرل کوئی شرم محسوس نہیں کرتے ، لبرلز کے ساتھ ہمارا جھگڑا فحاشی، عریانی اور بے دینی پر ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ، جو لوگ باطل کے ساتھ مل کر حق کے خلاف صف آرا ہوں، ان کی صفیں توڑنی ہیں تو متحدہ مجلس عمل کو کامیاب بنانا ہوگا۔