لاہور (مانیٹرنگ سیل) وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے صوبائی دارالحکومت میں ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاقات میں نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے اورشہباز شریف کے دورہ کراچی پر بھی گفتگو ہوئی۔مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف پہلی بار سندھ کے دورے کے لئے کراچی پہنچ رہے ہیں۔