کراچی (جنگ نیوز) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف ملک کو اتفاق فاؤنڈری کی طرح چلاتے تو ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا پرویز مشرف نے ملک کا ستیاناس کیا تھا تو پیپلز پارٹی نے سواستیاناس کیا۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان شجیعہ نیازی سے گفتگو کررہے تھے۔ پی آئی اے ملازمین کے احتجاج پر تجزیہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ احتجاج جمہوری حق ہے، لیکن ہڑتالیں اب عوام کا کلچر بنتی جارہی ہیں۔