• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، قبضہ مافیا کیخلاف روہڑی میمن محلہ کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) روہڑی میمن محلہ کے رہائشی افراد نے قبضہ مافیا کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ بااثر افراد نے قبرستان کی اراضی اور عبدالکریم میمن پر سیاہ کاری کا الزام عائد کرکے اس کے گھر پر بھی قبضہ کرلیا ہے جبکہ اب وہ ہمارے گھروں پر بھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پولیس کے بالا افسران سے اپیل کی کہ قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرکے ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین