• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس رینکنگ،جولیا گوریجس کی ٹاپ 10کے دروازے پر دستک

پیرس (اے ایف پی) ویمنز ٹینس رینکنگ میں جولیا گوریجس نے ٹاپ 10 کے دروازے پر دستک دے دی، جرمن سٹار 2درجے ترقی کی بدولت 11ویں نمبر پر پہنچ گئیں، سیمونا ہالیپ کی بادشاہت برقرار رہی، مینز سنگلز میں ٹاپ 20 میں کوئی تغیر رونما نہیں ہوا رواں ہفتے ڈیوس کپ مقابلوں کے ذریعے کھیل میں واپسی کرنے والے سپینش سٹار رافیل نڈال پہلے نمبر پر ہی براجمان ہیں، سوئس ماسٹر راجر فیڈرر نے دوسری، مارن کلک نے تیسری اور الیگزینڈر زیوریف نے تیسری پوزیشنز سنبھالے رکھی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو جاری ہونے والی نئی ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ، رومانیہ کی سیمونا ہالیپ بدستور نمبر ون ہیں، اسی طرح کیرولین ووزنیا سکی نے دوسری، گاربین مگروزانے تیسری الینا سویٹولینا نے چوتی، جیلینا اوسٹاپینکو نے پانچویں، کیرولینا پلسکووا نےچھٹی، کیرولین گارشیا نے ساتویں، وینس ولیمز نے آٹھویں ، سلون اسٹیفنز نے نویں اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا نے دسویں پوزیشنز پرقدم جمائے رکھے، جرمنی کی جولیا گوریجس نے 2درجے بہتری ملنے پر ٹاپ ٹین پر دستک دیتے ہوئے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی، ان کی ہموطن اورسابق عالمی نمبر ون اینجلیک کیربر ایک درجے تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر چلی گئیں، امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز نے ایک قدم آگے بڑھ کر 13ویں پوزیشن لے لی، روس کی ڈار یا کیساٹینکا دو قدم پیچھےہٹنے کے بعد 14 ویں نمبر پر رہیں، لٹویا سے تعلق رکھنے والی اناستاسیجا سیواسٹووا کو ایک درجے ترقی نے 15 ویں پوزیشن کا حقدار بنوادیا۔ امریکی سٹار کو کووینڈی ویگ ایک درجے تنزلی کے بعد 16ویں نمبر پر چلی گئیں، سلواکیہ کی میگڈیلینا ریبریکووا نے 17، ایشلیگ بارٹی نے 18، کرسٹینا میلڈینووک نے 19اور الیسی مارٹینز نے ٹاپ 20کی آخری شریک بنے رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ دوسری جانب مینز سنگلز میں ٹاپ 20 میں کوئی تغیر رونما نہیں ہوا، رواں ہفتے ڈیوس کپ مقابلوں کے ذریعے کھیل میں واپس کرنے والے سپینش سٹار رافیل نڈال پہلے نمبر پر ہی براجمان ہیں، سوئس ماسٹر راجر فیڈرر نے دوسری، مارن کلک نے تیسری، الیگزینڈر زیوریف نے تیسری،گریگوردیمیتروفنے چوتھی،گریگوردیمیتروف پانچویں، جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے چھٹی، ڈومنیک تھیم نے ساتویں، کیون اینڈرسن نے آٹھویں ، جوان اسنر نے نویں اور ڈیوڈ گوفن نے دسویں پوزیشنز قائم رکھیں۔
تازہ ترین