• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم سے کس نے ٹکٹ مانگا،35سال میں ٹکٹ مانگا نہ مانگوں گا، چوہدری نثار

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ بیانات سے لگتا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے الیکشن میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا ہے۔مریم سے کس نے ٹکٹ مانگا،35سال میں ٹکٹ مانگا نہ مانگوں گا، مریم نواز کی جانب سے چوہدری نثار کو انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے سے متعلق بیان پر سابق وزیرداخلہ نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ان سے ٹکٹ مانگا کس نے ہے، ہر دوسرے دن ٹکٹ دینے یا نہ دینے پر بیان داغ دیا جاتا ہے، 35 سالہ سیاسی زندگی میں نہ تو پہلے ٹکٹ کے لیے درخواست دی نہ آئندہ دوں گا، ٹکٹ کاسوال تو اس وقت پیدا ہوتا ہےجب کوئی ٹکٹ کاطلب گار ہو، اللہ ایسا وقت نہ لائےکہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔انہوںنے کہا کہ میری طاقت اللہ پر ایمان اور حلقے کے عوام کا اعتماد ہے، جو 1985 سے میرے ساتھ رہا ہے، امید کرتاہوں انشاءاللہ آئندہ بھی حلقے کے عوام کا اعتماد رہے گا۔آن لائن کے مطابق چودھری نثار نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز سے کس نے ٹکٹ مانگا ہے اپنی 35 سالہ سیاسی زندگی میں کبھی کسی سے ٹکٹ مانگا نہ آئندہ مانگوں گا ۔
تازہ ترین