• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ فضل الرحمان کی عدم بازیابی کیخلاف 26اپریل کو مظاہرہ ہوگا،جےٹی آئی

کوئٹہ(پ ر) جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی کنوینرہدایت اللہ پیرزادہ نے کہاہے کہ جے ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حافظ فضل الرحمٰن گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ ہیں۔اگر ان پر کوئی جرم ثابت ہوا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ پرامن طلبہ تنظیم کے ایک ذمہ دارکواٹھانااورڈیڑھ ماہ تک ماورائے عدالت حراست میں رکھنا ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حافظ فضل الرحمٰن کی عدم بازیابی کے خلاف جے ٹی آئی ضلع کوئٹہ کی جانب سے 26اپریل کوکوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔کارکن مظاہرے کی کامیابی کیلئے تیاری کریں۔وہ جے ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے صدرحافظ محمدطاہرزیرے کی قیادت میں ضلعی دفدسے گفتگوکررہے تھے اس موقع پرحافظ طاہرنے مرکزی کنوینرکومبارکباددی اورہرقسم کے تعاون کایقین دلایااورجے ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حافظ فضل الرحمٰن کی عدم بازیابی کے خلاف مظاہرے کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین