• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرڈ الیکشن نہیں ہونے چاہئیں، ایاز صادق

 انجینئرڈ الیکشن نہیں ہونے چاہئیں، ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ انجینئرڈ الیکشن نہیں ہونے چاہئیں، ماضی میں انجینئرڈ الیکشن کا پاکستان کو نقصان ہوا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بے عزتی نہ کی جائے اعتمادکریں، ایک دوسرے کے چہرے کالے کیے بغیر بھی سیاست ہوسکتی ہے، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گڑھی شاہو میں نئے ریلوے فلیٹس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں بات کرنے سے نہیں روکا جاسکتا ، اگر بات نہیں کریں گے تو مرجائیں گے، ووٹ لے کر آنے والوں کو ذلیل کرکے نکالا جاتا ہے، فرشتوں نے نہیں انسانوں نے حکومت کرنی ہے، ان پر اعتماد کیا جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وقت پر شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، ماضی میں انجینئرڈ الیکشن کا پاکستان کو نقصان ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کی اور ملزمان کو پکڑ کر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین