ملتان (سٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ ڈاکٹر فرنٹ ملتان چیپٹر کا اجلاس چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی صدارت میں گزشتہ روز ہوا ، جس میں ڈاکٹر فہیماختر لابر کی بطور چیف الیکشن کمشنر برائے پی ایم اے ملتان الیکشن تعیناتی پرعدالتی توثیق کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا اور اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ ڈاکٹرفہیماختر لابر جلد ایک غیرجانبدار شفاف انتخابات کرائیں گے‘اجلاس میںپائینرز یونیٹی کے صدر کی جانب سے الیکٹورل پروسس میں شرکت کا عندیہ دینے کے بیان کو خوش آئندقرار دیا ہے۔