• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامی بنیادوں پر صوبوں کی تشکیل تاریخ کی نفی،تنازعات میں اضافہ ہوگا، رضا ربانی

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) سابق چیئرمین سینیٹ اورممتاز آئینی ماہر سینیٹر میاں رضا ربانی کاکہناہے کہ انتظامی بنیادوں پر صوبوں کی تشکیل تاریخ کی نفی ہے اس سے تنازعات میں اضافہ ہوگا،ضرورت ہے کہ ایک سیاسی فکر کو قومی ڈائیلاگ کے ذریعے اجاگر کیاجائے اور اس کے نتیجے میں وفاق اور صوبوں کے مسائل پر آئینی ترامیم کی جائیں۔نئے صوبوں کے قیام کے لئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کااہتمام کیاجائے۔ اپنےبیان میں انہوں نے کہاکہ صوبے اس کے باشندوں اورجغرافیہ کی باقاعدہ ایک تاریخ ہوتی ہے، صوبے کے لوگ ہی صوبے کے مالک ہوتے ہیں، انکی اپنی زبان ہوتی ہے ،کلچر اور رسم و رواج ہوتا ہے اور لوگوں کا اپنے صوبے کے وسائل پر حق ہوتاہے جو وہ آئینی معاہدے کے ذریعے سے وفاق کو بھی دیتے ہیں۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ انتظامی بنیاد پر صوبے بنانے سے تاریخ کی نفی ہوگی، اندرونی تنازعات کو مزید بڑھنے کا موقع ملے گا اس سے یقیناً وفاق بھی متاثر ہوگا۔
تازہ ترین