• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ نے پاکستان کو 2 اداروں کا رکن منتخب کرلیا

اقوام متحدہ نے پاکستان کو 2 اداروں کا رکن منتخب کرلیا

اقوام متحدہ نے پاکستان کو 2019 سے 2022 تک این جی اوز کی کمیٹی اور یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کرلیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی 2 اہم باڈیز میں کامیاب ہوااور یہ کامیابی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عالمی برادری کو کس حد تک پاکستان کے کردار پر اعتماد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیسیف میں پاکستان کا بہت اہم کرداررہا ہے اور این جی او کمیٹی میں بھی ہمارا ملک مسلسل خدمات انجام دیتا رہا ہے جبکہ پاکستان 2 سال پہلے بھی یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا صدر منتخب ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں یونیسیف کا بہت بڑا پروگرام چل رہا ہے، انہوں نے ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے پاکستان کو ووٹ دیا۔

ملیحہ لودھی نے بتایا کہ بحیثیت رکن پاکستان یو این او کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی سے تعاون جاری رکھے گا تاہم ہم دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے قیام سے اب تک پاکستان کا ادارے کی بہتری کے لیے اہم کرداررہا ہے جبکہ پاکستان نے عالمی سطح پر انسانی اور بچوں کےحقوق پر بہت کام کیاتاہم انتخاب میں کامیابی عالمی برادری کی طرف سے پاکستانی تعاون کی تصدیق ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل’ECOSOC‘ میں ہونے والے این جی اوز کمیٹی کے الیکشن میں پاکستان کو 43 ووٹ ملے جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کا 10 سال سے رکن ہے۔


تازہ ترین